Home تازہ ترین روسی خاتون صحافی یوکرین کی سرحد پر بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک

روسی خاتون صحافی یوکرین کی سرحد پر بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک

Share
Share

ماسکو:روس کے سرکاری ٹی وی کی صحافی اینا پروکوفیوا یوکرین کی سرحد کے قریب بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک ہو گئیں۔

چینل ون کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینل ون کی جنگی نامہ نگار اینا پروکوفیوا اپنے صحافتی فرائض کی انجام دہی کے دوران زندگی کی بازی ہارگئیں۔

چینل کی ٹیم روسی سرحد کے اندر بیلگوروڈ کے علاقے میں بارودی سرنگ کا نشانہ بنی۔ اس دھماکے میں کیمرہ مین دمتری وولکوف زخمی ہو گئے۔ چینل کے مطابق اینا پروکوفیوا کی عمر 35 سال تھی اور وہ 2023 سے یوکرین جنگ کی کوریج کر رہی تھیں۔

ان کا آخری سوشل میڈیا پوسٹ منگل کے روز ٹیلیگرام پر کیا گیا تھا، جس میں وہ فوجی وردی میں ملبوس، سر پر کیمرہ لگائے ایک جنگل میں کرسی پر بیٹھی نظر آ رہی تھیں۔

اس پوسٹ کے ساتھ طنزیہ انداز میں کسی نامعلوم سرحد پر ملک 404 کے قریب لکھا گیا تھا، جو 404 فائل ناٹ فاؤنڈ انٹرنیٹ ایرر کے حوالے سے ایک اصطلاح ہے جسے کریملن نواز عسکری بلاگرز یوکرین کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جنگ کے دوران روسی صحافی جان کی بازی ہارے ہیں۔ پیر کے روز بھی روس کے پرو کریملن اخبار ازویستیا کے ایک جنگی نامہ نگار یوکرین کے خارکیف ریجن میں ہلاک ہو گئے تھے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے مطابق فروری 2022 میں ماسکو کے یوکرین پر حملے کے بعد سے اب تک کم از کم 21 صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...