Home Uncategorized صبا قمر نے اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا دیا

صبا قمر نے اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا دیا

Share
Share

کراچی :پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ صبا قمر نے اپنی فٹنس اور خوبصورتی سے متعلق مداحوں کو بتادیا ۔

نجی ویب سائٹ کو دیئے ایک انٹرویو میں اداکارہ صبا قمر نے اپنی فٹنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرے چہرے کی جِلد بہت زیادہ خشک ہے، اس لیے میں روزانہ خوب پانی پیتی ہوں اور جلد کو قدرتی ٹوٹکے سے موئسچرائز کرتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں گلیسرین، شہد اور لیموں کا مکسچر بنا کر چہرے کا مساج کرتی ہوں، اس کے علاوہ اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق موئسچرائزنگ کریم بھی دن کے اوقات میں استعمال کرتی ہوں۔

صبا کا کہنا تھا کہ روزانہ رات سونے سے قبل میں گلیسرین میں چند قطرے کیسٹر آئل ملا کر اپنے ہاتھوں اور پیروں کا مساج کرتی ہوں، فٹ رہنے کے لیے روزانہ چہل قدمی کرتی ہوں چاہے میں کتنی بھی زیادہ تھک کر گھر واپس آئی ہوں۔

اپنے حسین گھنے بالوں کا راز بتاتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ میں نے ناریل، بادام اور سرسوں کے تیل کا مکسچر بنا کر رکھا ہوا ہے جو وہ ہفتے میں تین دن اپنے بالوں میں لگاتی ہوں۔

Share
Related Articles

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...