Home Uncategorized صبور علی کے عید الفطر کے موقع پر شوہر ہمراہ ٹوئننگ کے چرچے ،مداحوں کی تعریفیں

صبور علی کے عید الفطر کے موقع پر شوہر ہمراہ ٹوئننگ کے چرچے ،مداحوں کی تعریفیں

Share
Share

کراچی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ صبور علی کے عید الفطر کے موقع پر شوہر علی انصاری کے ہمراہ ٹوئننگ کے چرچے ہونے لگے۔ عید کی مناسبت سے دونوں میاں بیوی نے سیاہ رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا۔

عید الفطر کے موقع پر صبور علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر علی انصاری کے ہمراہ عید کے موقع پر لی گئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

مذکورہ تصاویر میں صبور علی کو شوہر علی انصاری کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے، عید کی مناسبت سے دونوں میاں بیوی نے سیاہ رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ان تصاویر میں اداکارہ نے کلائیوں میں جوڑے سے میچنگ کرتی سیاہ رنگ کی کانچ کی چوڑیاں پہنیں اور کھلی زلفوں اور نازک اداوٴں کے ساتھ مداحوں کو تعریفوں پر مجبور کردیا۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے صبور نے کیپشن میں “عید مبارک” لکھا، سوشل میڈیا پر صبور علی اور علی انصاری کی عیدالفطر پر ٹوئننگ کے چرچے ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ شوبز کی یہ فنکار جوڑی صبور علی اور علی انصاری سال 2022 کے آغاز میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...