Home Uncategorized صبور میری زندگی، بات نہ کرے تو خود کو تنہا محسوس کرتا ہوں،علی انصاری

صبور میری زندگی، بات نہ کرے تو خود کو تنہا محسوس کرتا ہوں،علی انصاری

Share
Share

لاہور: معروف پاکستانی اداکار علی انصاری کا کہنا ہے کہ اہلیہ صبور میری زندگی کا حصہ ہے، وہ مجھ سے بات نہ کرے تو خود کو تنہا محسوس کرتا ہوں۔

حال میں اداکار علی انصاری نے غیر ملکی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے مختلف موضوعات سمیت اپنی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی اور اہلیہ صبور علی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علی انصاری نے کہا کہ میں نے صبور علی کے ساتھ ارینج میرج کی تھی تاہم میں انہیں پہلے سے جانتا تھا، میں نے ان کے ساتھ مختلف ڈراموں میں کام کیا ہوا تھا اور وہ میری بہن مریم انصاری کی قریبی دوست بھی تھی۔

ارینج میرج کے فوائد بتاتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ ارینج میرج میں بہت سارے فائدے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ دو اجنبی انسانوں کو ایک دوسرے کو نئے طریقے سے جاننے کا موقع ملتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صبور میری زندگی کا حصہ ہے، وہ مجھ سے بات نہ کرے تو خود کو تنہا محسوس کرتا ہوں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...