Home کھیل قربانی کے جانور حاضر ہوں، محمد حفیظ کی قومی کرکٹ ٹیم کے لئے پوسٹ

قربانی کے جانور حاضر ہوں، محمد حفیظ کی قومی کرکٹ ٹیم کے لئے پوسٹ

Share
Share

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے منفرد اور معنی خیز انداز میں قومی کھلاڑیوں کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے محمد حفیظ نے بظاہر ایک اشارے والی ٹوئٹ کی ہے جس کے بارے میں لوگ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ قربانی کے جانور حاضر ہوں۔

سابق کپتان نے اپنے پیغام میں یہ نہیں بتایا کہ ان کا اشارہ کھلاڑیوں یا منیجمنٹ یا پھر کس کی طرف ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ پاکستان کرکٹ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

علاوہ ازیں محمد حفیظ نے اپنے ایک اور پیغام میں اعلیٰ عہدے داروں پر بھی تنقید کی ہے۔

ادھر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کے خلاف کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا ازسرِ نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں اچھی پرفارمنس نہ رکھنے والے قومی کرکٹرز کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی ہوگی جبکہ کئی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...