Home sticky post 3 سیف بسنت کا تصور لاہور کے بعد دوسرے شہروں میں بھی اپنایا جائے گا:مریم نواز

سیف بسنت کا تصور لاہور کے بعد دوسرے شہروں میں بھی اپنایا جائے گا:مریم نواز

Share
Share

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بسنت کے موقع پر لاہور میں حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر اہلِ لاہور کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور والوں نے ان کے اعتماد کا خیال رکھا اور قواعد و ضوابط پر عمل کر کے محفوظ بسنت منانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور آج خوش و خرم ہے اور وہ خود بھی بہت خوش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مقررہ سائز اور پنے کے علاوہ ممنوعہ ڈور کے استعمال کی کوئی اطلاعات نہیں ملی اور چھتوں پر ایس او پیز کے مطابق بسنت منائی گئی۔ دھاتی تار استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفارمر بھی محفوظ رہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پیشگی اقدامات موثر ثابت ہوئے اور ہوا کے جوش پر پتنگوں کی آنکھ مچولی کے ساتھ بھی بسنت کا خوشگوار ماحول برقرار رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر علاقے میں 200 کلینک آن ویل اور 21 فیلڈ ہسپتال متعین کیے گئے تھے۔

مریم نواز شریف نے اعلان کیا کہ سیف بسنت کا یہ تصور لاہور کے بعد دوسرے شہروں میں بھی اپنایا جائے گا اور عوام سے اپیل کی کہ بسنت کے آخری دن احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...