Home Uncategorized سجل اور وہاج کی رومانوی تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں

سجل اور وہاج کی رومانوی تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں

Share
Share

لاہور: خوبرو پاکستانی اداکارہ سجل علی کی اداکار وہاج علی کے ساتھ رومانوی تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

حال ہی میں سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں موجود تصاویر میں وہ وہاج علی کے ساتھ بیٹھے نظر آرہی ہیں۔

مذکورہ تصاویر ایک معروف کلاتھنگ برانڈ کیلئے کروائے گئے فوٹو شوٹ کا حصہ ہیں جس میں سجل علی نے پستہ رنگ کی سلیو لیس لانگ شرٹ اور کھلا ٹراؤزر زیب تن کررکھا ہے، اداکارہ ہاتھ میں پکڑے گلاب کے ساتھ نازک اداؤں سے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں۔

فوٹو شوٹ کے دوران دونوں کی کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ کچھ مداح انہیں ڈرامے میں بطور جوڑی دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

اس جوڑی کی تعریف کرنے والوں میں وہاج علی اور سجل کی دوست و ساتھی اداکارہ مایا علی بھی شامل ہیں جنہوں نے کمنٹ سیکشن میں “اف خوبصورت” لکھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...