Home sticky post 5 ملاقات نہیں کرنے دی جائے گئی کچھ اور سطحوں پر مزید کام کر رہے ہیں، سلمان اکرم راجا

ملاقات نہیں کرنے دی جائے گئی کچھ اور سطحوں پر مزید کام کر رہے ہیں، سلمان اکرم راجا

Share
Share

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے حکومت سے مذاکرات سے متعلق مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جائے گئی تاہم کچھ اور سطحوں پر مزید بھی کام کر رہے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی بہنوں کا حق ہے ان کی ملاقات کروائی جائے یہ فیصلہ نہیں کر سکتے کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں ڈال دیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا یہ رویہ بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے، ہم یہاں آتے رہیں گے اور ریاست کا ضمیر جھنجو ڑتے رہیں گے، ہمیں پتا ہے کہ ملاقات نہیں کرنے دی جائے گئی کچھ اور سطحوں پر مزید بھی کام کر رہے ہیں جبکہ بہنیں بیٹھی ہیں ہم بھائی بن کر کھڑے ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ مجھے مذاکرات کا اس وقت کوئی ماحول نظر نہیں آرہا ہے، مذاکرات تب ہوتے جبکہ بنیادی اصو لوں کومانتے ہیں، یہ کیا ہوا کہ آپ آؤ جاؤ بسکٹ کھاؤ کچھ نکل آئے، پاکستان کے عوام، بانی پی ٹی آئی کے ساتھیوں اور جماعت نے مخلصانہ اور ٹھوس بات کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوا میں مذاکرات کی بات کرنا بے معنی ہے، مانو کہ اس ملک کے آئین پر حملہ ہوا ہے، جمہو ریت ہی آگے چلنے کا واحد راستہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2024 کی بنیاد پر جو نظام قائم کیا گیا وہ دیرپا نہیں چل سکتا، ہم نے آگے بڑھنا ہے، یہ بنیادی باتیں جن پر بات کرنے بیٹھیں تو کر سکتے ہیں مگر پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی سخت شرائط نہیں بلکہ بنیادی اصول ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے مذاکرات کا ماحول نظر نہیں آرہا ہے ہم کھڑے ہیں، بسکٹ کھانے اور چائے پینے کے لیے ہم نہیں بیٹھیں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...