ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے دیا گیا۔
بنگلادیشی کپتان مہدی حسن میراز اسپورٹس مین اسپرٹ بھول گئے۔ مہدی حسن کی گیند پر محمد رضوان نے سامنے شاٹ کھیلا۔ گیند بولر کے پاؤں سے ٹکرائی۔
سلمان علی آغا نے کریز سے باہر رہتے ہوئے گیند مہدی حسن کو دینے کی کوشش کی لیکن مہدی حسن نے سلمان سے پہلے گیند اٹھائی اور وکٹوں پر مار دی۔ امپائر نے رن آوٹ قرار دے دیا۔
پویلین لوٹتے ہوئے سلمان علی آغا کا شدید غصے کا اظہار کیا، جس پر بنگلادیشی وکٹ کیپر لٹن داس بھی ناراض دکھائی دیے۔
محمد رضوان، ایمپائر اور ساتھی کھلاڑیوں نے سمجھا بجھا کر اُن کا غصہ ٹھنڈا کیا۔