Home Uncategorized سلمان خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا

سلمان خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے مداحوں کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، اداکار نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا۔

عیدالفطر کے موقع پر اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی نئی فلم ’سکندر‘ کا پوسٹر شیئر کیا اور مداحوں کو تفصیلات بتائی۔

اداکار نے لکھا کہ اس عید پر ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ اور ’میدان‘ کو دیکھ لو، اگلی عید میں ’سکندر‘ سے ملو گے۔

اداکار نے پوسٹ کے ساتھ ہی مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی اور بتایا کہ فلم کو اے آر مروگادوس ڈائریکشن دیں گے۔

’سکندر‘ کی دیگر کاسٹ اور ٹیم کے حوالے سے تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں اور انہیں جلد شیئر کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...