Home Uncategorized غزہ پر اسرائیلی حملے میں حماس کے فضائی یونٹ کے سربراہ ثمر ابو دقہ شہید

غزہ پر اسرائیلی حملے میں حماس کے فضائی یونٹ کے سربراہ ثمر ابو دقہ شہید

Share
Share

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر حملے میں حماس کے فضائی یونٹ کے سربراہ ثمر ابو دقہ شہید ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ثمر ابو دقہ 7 اکتوبر 2023 کو ڈرون اور پیرا گلائیڈرز کے ذریعے اسرائیل میں دراندازی کے منصوبہ سازوں میں شامل تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابو دقہ اکتوبر 2023 سے حماس کی ایئرچیف کے طور پر کام کر رہے ہیں جب کہ اس سے قبل ڈرون یونٹ کے سربراہ تھے۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابو دقہ کو گزشتہ ماہ انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے فضائی حملے میں قتل کیا گیا جس کی اب تصدیق ہوگئی ہے۔

ابو دقہ نے حماس میں کئی بڑے عہدوں پر کام کیا ہے اور وہ حماس میں نوجوانوں کی ریکروٹمنٹ اور ان کی ٹریننگ کے بھی ذمہ دار تھے۔

ان کو عالمی شہرت 7 اکتوبر 2023 میں پیرا گلائیڈرز کے ذریعے حماس کے جنگجوؤں کو اسرائیل میں اتارنے اور حملے کے منصوبے سے ملی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...