Home Uncategorized سنجے دت پاکستانی لیجنڈ جاوید میاندادسے ملاقات کے خواہشمند ،خصوصی پیغام جاری کر دیا

سنجے دت پاکستانی لیجنڈ جاوید میاندادسے ملاقات کے خواہشمند ،خصوصی پیغام جاری کر دیا

Share
Share

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار سنجے دت نے پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ جاوید میانداد کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔جس میں انہوں نے ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

سری لنکا کی لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے چوتھے سیزن میں جاوید میانداد بی لو کینڈی ٹیم کے مینٹور ہیں جبکہ سنجے دت ایک کاروباری شخصیت عمر خان کے ساتھ بی لو کینڈی ٹیم کے شریک مالک ہیں۔

سنجے دت نے ایک ویڈیو پیغام میں جاوید میانداد سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’جاوید بھائی سلام، میں نے آپ کی ویڈیو دیکھی، بڑا مزہ آیا، بہت دنوں بعد آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، کینڈی میں آپ سے ملاقات کا منتظر ہوں‘۔

اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے جاوید میانداد نے لکھا کہ سنجے دت اور عمر خان تمام محبتوں کے لیے آپ کا شکریہ۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...