Home نیوز پاکستان نیا پروگرام معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے حکام کی فوری کوششوں کو سہارا دے گا، ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف

نیا پروگرام معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے حکام کی فوری کوششوں کو سہارا دے گا، ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف

Share
Share

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ نیا پروگرام معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے حکام کی فوری کوششوں کو سہارا دے گا۔ آئی ایم ایف ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

واشنگٹن میں آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشن جولی کوزیک نے بریفنگ میں بتایا کہ 12 جولائی کو ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالرز کی منظوری دی۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے فوری طور پر 1.2 ارب ڈالرز جاری کر دیے ہیں، نیا پروگرام معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے حکام کی فوری کوششوں کو سہارا دے گا۔

جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ آنے والے عرصے میں مستحکم پالیسی پر عمل درآمد اہم ہے، یہ پروگرام پاکستان کے لوگوں کی مدد اور حمایت کے لیے اہم ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام پاکستان کی ملکی بیرونی اقتصادی صورتِحال مضبوط بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کو مختلف قسم کے چیلنجوں کا سامنا ہے، مسلسل اصلاحات کی ضرورت ہو گی۔

Share
Related Articles

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...

اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

واشنگٹن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ Ishaq Dar اور امریکی وزیر خارجہ...

وفاقی حکومت کا عید پر بڑا ریلیف: پیٹرول اور ڈیزل 22، 22 روپے فی لیٹر سستا

عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی اسلام...

سوات موٹروے حادثہ: 16 مسافر جاں بحق، 8 شدید زخمی

صوابی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ Swat Motorway پر اسماعیلہ کے قریب...