Home Uncategorized سارہ علی خان بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں

سارہ علی خان بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان جلنے سے بال بال بچ گئیں اور انہیں صرف پیٹ پر معمولی زخم آئے ہیں۔

اداکارہ اپنی دو نئی فلموں ’اے وطن میرے وطن‘ اور ’مرڈر مبارک‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے پیٹ پر مرہم لگی ہوئی ہے۔

اس موقع پر سارہ علی خان شاعرانہ انداز میں مداحوں کو بتاتی ہیں کہ ’‘اب کیا کریں جل گیا میرا پیٹ، ہوگئی میں لیٹ‘‘۔

یاد رہے کہ اداکارہ کی نئی فلم ’اے وطن میرے وطن‘ 21 مارچ کو پرائم ویڈیو کے پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی جبکہ ’مرڈر مبارک‘ 15 مارچ کو نیٹ فلکس کی زینت بنے گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...