Home highlight سردار لطیف کھوسہ کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط ، بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کا مطالبہ

سردار لطیف کھوسہ کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط ، بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کا مطالبہ

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردارلطیف کھوسہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفرید ی کے نام خط لکھ کربانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردارلطیف کھوسہ نے چیف جسٹس یحییٰ آفرید ی کے نام خط میں بانی پی ٹی آئی کی طبی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی گرتی ہوئی صحت اہلخانہ اور عوام کیلئے تشویش کا باعث ہے۔

خط میں سردارلطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم کو معائنے کی اجازت دی جائے اوربانی پی ٹی آئی کو الشفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔
خط کے متن میں کہاگیاہے کہ بیماری کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا۔عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ ہوا لیکن اہلخانہ کو لاعلم رکھا گیا۔ دعویٰ کیا گیا کہ اہلخانہ اور پارٹی قائدین کو بلایا گیا لیکن وہ نہیں آئے۔
سردارلطیف کھوسہ نے خط میں مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ اور پارٹی قیادت کو طبی معائنے کے وقت بلانے کا دعویٰ بالکل غلط ہے۔اہلخانہ کو آگاہ کیے بغیر خفیہ طبی معائنے نے کئی خدشات کو جنم دیا ہے۔طبی معاملے سے اہلخانہ کو باہر رکھنے سے پریشانی اور خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔لطیف کھوسہ کے خط میں بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

Share
Related Articles

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...

ایران ویمن فٹبال ٹیم کا ایرانی افواج کو خراجِ تحسین اور سیلیوٹ

تہران :ایشیا کپ میں ایران کی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے...

ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

واشنگٹن :ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں...