Home کھیل سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

Share
Share

پرتھ: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ کا منفرد ریکارڈ بنا دیا۔

سعود شکیل ابتدائی 15 اننگز میں ہر بار 20 رنز کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے، قومی کرکٹر نے یہ سنگ میل پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں عبور کیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ایورٹن ویکس نے مسلسل 14 اننگز میں 20 یا زائد رنز بنائے تھے۔

سعود شکیل نے کیریئر کے ابتدا میں انگلینڈ کے خلاف 37، 76، 63، 94، 23 اور 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

مڈل آرڈر بیٹر نے نیوزی لینڈ کے خلاف 22، 54، 125، اور 32 رنز کی اننگز کھیلیں، سری لنکا میں سعود شکیل نے 208، 30 اور 57 رنز بنائے تھے۔

پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے 28 رنز بنائے تھے۔

Share
Related Articles

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...