Home تازہ ترین سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹے میں 10 ہزار عازمین کا اضافہ کردیا

سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹے میں 10 ہزار عازمین کا اضافہ کردیا

Share
Share

پاکستانی عازمین حج کے لیے خوشخبری ہے کہ سعودی عرب نے حج 2025 کوٹے میں مزید 10 ہزار عازمین کا اضافہ کردیا۔

یہ فیصلہ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی جانب سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ہونے والی ملاقات کے دوران کی گئی درخواست کے نتیجے میں کیا گیا۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے کوٹے میں یہ اضافہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور پاکستانی عوام کے لیے سعودی حکومت کی مسلسل حمایت کا مظہر ہے۔

حکام کے مطابق ہزاروں پاکستانی درخواست گزار انتظار کی فہرست میں شامل ہیں، اور یہ اضافی کوٹہ رواں سال کے حج کے لیے درخواست دہندگان پر دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اس ہفتے کے آغاز میں پاکستان نے حج عازمین کی لازمی تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا، جبکہ پہلا مرحلہ رواں سال کے آغاز میں مکمل کیا جا چکا ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور انوار الحق یوسف نے تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج عازمین پاکستان کے سفیر بن کر جا رہے ہیں، وہاں کے قوانین کا خیال رکھیں۔ کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے ملک کی بدنامی ہو۔

یوسف نے سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کے لیے کیے گئے شاندار انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے سعودی عرب کو "برادر ملک” قرار دیا۔

انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی حکام نے سعودی عرب میں حج انتظامات کا جائزہ لے لیا ہے اور عازمین کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

مزید برآں وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ پاکستانی عازمین حج کے لیے لازمی ویکسینیشن کا عمل 20 اپریل کو مکمل کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...