Home Uncategorized سعودی عرب نے غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کو گھناوٴنا جرم قرار دے دیا

سعودی عرب نے غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کو گھناوٴنا جرم قرار دے دیا

Share
Share

سعودی عرب نے غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کو گھناوٴنا جرم قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ خطرناک فعل عالمی برادری کو مجبور کرتی ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کو لاگو کرنے میں دہرے معیارات کو ترک کر دے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب، ترکیہ، عمان، قطر، مصر، اردن اور خلیج تعاون کونسل نے بھی اس جارحیت کی مذمت کی ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس وحشیانہ حملے کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتے ہیں، یہ حملہ بین الاقوامی انسانی قانون سمیت تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

سعودی عرب نے کہا ہے کہ اسرائیل نے متعدد بین الاقوامی اپیلوں کے باوجود شہریوں کو مسلسل حملوں کا نشانہ بنانا جاری رکھا ہے جو قابلِ مذمت ہے۔

سعودی عرب نے کہا کہ یہ خطرناک پیش رفت بین الاقوامی برادری کو مجبور کرتی ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کو لاگو کرنے میں دہرے معیارات کو ترک کر دے۔

یاد رہے کہ غزہ کے الاہلی اسپتال پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے، بمباری سے اسپتال کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...