Home sticky post 4 سعودی عرب کو امریکا کے ریویرا منصوبے پر اعتراض نہیں، سعودی سفیرشہزادہ خالد بن بندر

سعودی عرب کو امریکا کے ریویرا منصوبے پر اعتراض نہیں، سعودی سفیرشہزادہ خالد بن بندر

Share
Share

لندن:برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مملکت کو امریکا کے ریویرا منصوبے پر اعتراض نہیں۔ سب جانتے ہیں فلسطین کی سر زمین فلسطینیوں کی ہے، یہ ان کا علاقہ ہے، فلسطینیوں کا حق ہے کہ انہیں وہاں رہنے دیا جائے۔
شہزادہ خالد بن بندر نے کہا ہے کہ ریویرا منصوبے پر اعتراض نہیں مگر فلسطینیوں کو غزہ سے نہ نکالا جائے، سعودی حکومت کا موٴقف ہے کہ غزہ میں ریویرا بنانے کا خیر مقدم کرے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے غزہ میں ریویرا بنانا زبردست بات ہو گی، ریویرا منصوبہ غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی کے بغیر بنایا جائے، فلسطینیوں کی کسی بھی ملک بشمول سعودی عرب منتقلی کے ساتھ ’ریویرا‘ قبول نہیں۔
سعودی سفیر نے کہا کہ سب جانتے ہیں فلسطین کی سر زمین فلسطینیوں کی ہے، یہ ان کا علاقہ ہے، فلسطینیوں کا حق ہے کہ انہیں وہاں رہنے دیا جائے۔
شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان نے کہا کہ امریکا غزہ میں صورتِ حال تبدیل کرنا چاہتا ہے تو ہم اسے خوش آمدید کہتے ہیں۔

Share
Related Articles

پاک فضائیہ نے جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اُسے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی،شہباز شریف

کامرہ:وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جارحیت کے خلاف شان دار فتح...

غیر ملکی کھلاڑیوں کے خدشات، آئی پی ایل انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت میں عدم تحفظ کے خدشات...

پاکستان کی تمام جوہری تنصیبات مکمل محفوظ ہیں، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی تصدیق

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی جوہری تنصیب سے تابکاری کے...