Home sticky post 6 سعودی عرب کا حج 2026 کے خواہش مند عازمین کیلیے بڑا اعلان

سعودی عرب کا حج 2026 کے خواہش مند عازمین کیلیے بڑا اعلان

Share
Share

ریاض:سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026 کے لیے مسلم اقلیتی ممالک کے خواہش مند عازمین نسک ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اس بار پر زور دیا ہے کہ ان ممالک کے عازمینِ حج صرف سرکاری نسک حج پلیٹ فارم پر براہِ راست رجسٹریشن کرائیں۔

یاد رہے کہ یہ پلیٹ فارم حج کے براہِ راست پروگرام (DIRECT HAJJ PROGRAM) کے تحت واحد سرکاری و مجاز نظام ہے۔

رجسٹریشن کا طریقہ:رجسٹریشن کے خواہشمند افراد HAJJ.NUSUK.SA ویب سائٹ پر جا کر اپنی رہائش کے ملک، رابطہ تفصیلات اور شناختی دستاویزات درج کر کے اندراج مکمل کر سکتے ہیں۔

ہر درخواست دہندہ اپنے 7 خاندانی افراد کو بھی رجسٹریشن میں شامل کرسکتا ہے۔درخواست جمع کروانے کے بعد امیدوار سسٹم میں لاگ ان کر کے اپنی درخواست کی حیثیت دیکھ سکتے ہیں۔اس مرحلے میں صرف رجسٹریشن محفوظ کرائی جا سکتی ہے جبکہ پیکجز کی بکنگ اور دیگر مراحل کے شیڈول بعد میں جاری کیے جائیں گے۔

وزارتِ حج و عمرہ نے بتایا کہ جو افراد حج گائیڈ یا خدمات فراہم کرنے والے عملے کے طور پر رجسٹریشن کرنا چاہتے ہیں وہ بھی نسک پلیٹ فارم کے ذریعے ہی درخواست دیں۔

یاد رہے کہ “نسک حج” ایک ڈیجیٹل سسٹم ہے جو عازمین کو رجسٹریشن سے لے کر پیکج کے انتخاب، ادائیگی، رہائش اور حرمین شریفین کے درمیان ٹرانسپورٹیشن تک تمام سہولیات ایک ہی پلیٹ فارم پر فراہم کرتا ہے۔مزید یہ کہ ویب سائٹ پر لائیو چیٹ، ای میل اور کال سینٹر کے ذریعے بھی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...