Home Uncategorized سعودی عرب کا دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا کے استعمال پر بڑا اعلان

سعودی عرب کا دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا کے استعمال پر بڑا اعلان

Share
Share

ریاض: سعودی عرب میں دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا پر ایکٹو ہونے پر سرکاری ملازم کے خلاف کارروائی ہوگی۔

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے عہدیدار عبود آل زاحم نے کہا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران سرکاری ملازم سماجی رابطہ وسائل استعمال کرنے کا مجاز نہیں، خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی ہوگی۔

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق عبود آل زاحم نے توجہ دلائی کہ سرکاری اداروں کے ضابطہ اخلاق کے برخلاف ملازمین ڈیوٹی کے دوران اپنے موبائل کے ذریعے سماجی رابطہ وسائل پر سرگرم رہتے ہیں، یہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو اس حوالے سے مزید پابند بنانے کیلئے سخت ضابطہ سازی ضروری ہوگئی ہے، ڈیوٹی کے دوران نجی موبائل کا استعمال بدنظمی کی انتہا ہے، بہت سارے سرکاری ملازم سرکاری اداروں سے رجوع کرنے والوں کو نظر انداز کر کے اپنے موبائل سے کھیلتے رہتے ہیں یہ خلاف تہذیب بھی ہے۔

عبود آل زاحم کا کہنا تھا کہ بہت سی بین الاقوامی کمپنیاں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے اپنے ملازمین کو ڈیوٹی کے دوران نجی موبائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتیں، نجی نوعیت کے رابطوں تک پر پابندی لگائے ہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...