Home Uncategorized سعودی شہری دوستوں کو عمرہ کیلئے مدعو کر سکتے ہیں،سعودی وزارت حج و عمرہ

سعودی شہری دوستوں کو عمرہ کیلئے مدعو کر سکتے ہیں،سعودی وزارت حج و عمرہ

Share
Share

ریاض:سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ سعودی شہری دوستوں کو عمرہ کیلئے مدعو کر سکتے ہیں۔ وزٹ ویزے پر سیاحتی اور تاریخی مقامات دیکھنے کا موقع دیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی شہری دوستوں کو ’ذاتی وزٹ ویزا‘ پر عمرہ کے لیے بلاسکتے ہیں۔ یہ ویزا ایک یا کئی سفر کے لیے جاری کیا جائے گا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق ویزا پر عمرہ، مسجد نبوی اور روضہ اقدسﷺ کی زیارت کی جاسکے گی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق وزٹ ویزے پر سیاحتی اور تاریخی مقامات دیکھنے کا موقع دیا جائے گا۔ سنگل انٹری پرسنل ویزا کی میعاد 90 دن ہے اور یہ مزید 90 دن تک بڑھ سکتی ہے۔

سعودی حکام کے مطابق ملٹی انٹری پرسنل ویزا کی میعاد 90 دن اور مزید 365 دن تک بڑھ سکتی ہے۔ وزارت خارجہ میں ’ذاتی ویزا‘ کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...