Home Uncategorized سعودی ولی عہد اور روسی صدرکا توانائی مارکیٹ میں استحکام پراتفاق

سعودی ولی عہد اور روسی صدرکا توانائی مارکیٹ میں استحکام پراتفاق

Share
Share

ریاض : سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولا دیمیر پیوٹن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے رابطے میں توانائی کی عالمی منڈی میں استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا۔

دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر ہونے والے رابطے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے مختلف شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان حالیہ برکس اجلاس اور اتحاد میں سعودی عرب کے شمولیت کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق تیل کی عالمی منڈی کے لیڈرز سعودی عرب اور روس نے منگل کے روز توانائی کی عالمی منڈی میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے تیل کی سپلائی میں رضاکارانہ کمی لانے کا اعلان کیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطے کے بعد روس اپنی تیل کی پیداوار میں یومیہ 3 لاکھ بیرل جبکہ سعودی عرب اپنی تیل کی پیداوار میں یومیہ 10 لاکھ بیرل کمی لائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...