Home Uncategorized سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا عالمی آبی تنظیم کے قیام کا اعلان

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا عالمی آبی تنظیم کے قیام کا اعلان

Share
Share

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عالمی آبی تنظیم کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم سب کے لیے پانی تک رسائی کو یقینی بناتے ہوئے آبی وسائل کی طویل مدت پائیداری کو یقینی بنائے گی۔

سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تنظیم کے مقاصد میں علم اور مہارت کا تبادلہ، آبی ٹیکنالوجی کی ترقی، جدّت طرازی کی ترغیب اور تحقیق اور تجربات کا اشتراک شامل ہے۔

نوتشکیل شدہ تنظیم کا صدردفترالریاض میں ہوگا اور پائیدارآبی وسائل کے حصول کے لیے عالمی کوششوں کو مستحکم اور بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

تنظیم سب کے لیے پانی تک رسائی کو یقینی بناتے ہوئے آبی وسائل کی طویل مدت پائیداری کو یقینی بنائے گی، یہ اعلیٰ ترجیحی منصوبوں کے آغاز اور مالی اعانت کے لیے فعال طور پر وکالت کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام عالمی سطح پر پانی کی دستیابی سے وابستہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ اقدام ماحولیاتی استحکام کے لیے سعودی عرب کی وسیع تر وابستگی سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...