Home Uncategorized پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جو ہو سکا کریں گے، سعودی وزیر خارجہ

پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جو ہو سکا کریں گے، سعودی وزیر خارجہ

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر وفد کے ہمراہ آئے ہوئے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے ہم سے جو ہو سکا کریں گے۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستانی وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دورہ وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد کی ملاقات کا نتیجہ ہے اور یہ دورہ انتہائی مثبت رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ہم سے جو ہو سکا کریں گے۔

سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم پر سرمایہ کاری کے حوالے سے انتہائی سنجیدگی دیکھنے میں آئی۔

شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ اپنی 35 سالہ سیاسی زندگی میں سعودی عرب سے اتنا بڑا اور اعلی سطح کا وفد پاکستان میں نہیں دیکھا۔

غزہ کے حوالے سے سوال کے جواب میں سعودی وزیرخارجہ نے کہاکہ غزہ کی صورت حال مکمل طور پر بین الاقوامی قوانین کی ناکامی اور ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں 33 ہزار سے زیادہ افراد شہید ہو چکے ہیں، وہاں امداد پہنچانے پر پابندی ناقابل قبول ہے۔

سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ 6 مغربی کارکنوں کے مرنے کے بعد عالمی سطح پر رویہ اگرچہ تبدیل ہوا ہے ، مگربین الاقوامی طور پر ہمیں دہرے معیار اور منافقت کا سامنا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...