Home sticky post 4 سعودی حکومت نے حج 2025ء کے لیے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دے دی

سعودی حکومت نے حج 2025ء کے لیے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دے دی

Share
Share

ریاض:سعودی حکومت نے حج 2025ء کے لیے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دے دی۔وزارت حج و عمرہ کے نئے اعلان میں واضح کیاگیاہے کہ بغیر ویکسینیشن حج پیکجز اور رجسٹریشن ممکن نہیں ہو گی۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق حج میں تمام شہریوں اور غیر ملکیوں کو میننجائٹس ویکسین لگوانا ہو گی، ویکسینیشن کے بغیر حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزارت حج و عمرہ کے نئے اعلان کے مطابق بغیر ویکسینیشن حج پیکجز اور رجسٹریشن ممکن نہیں ہو گی۔
وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ دورانِ حج متعدی بیماریوں کا پھیلاوٴ روکنا وقت کی ضرورت بن گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جنوری میں سعودی وزارتِ صحت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے صحت کے اصول جاری کیے گئے تھے۔
سعودی سول ایوی ایشن گاکا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق عمرہ زائرین کے لیے تمام ضروری ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر لازمی ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں مسافروں کو صحت سے متعلق دستاویزات، بشمول ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے وزیر نے کرنل صوفیہ قریشی کو’ ’دہشت گردوں کی بہن“ قرار دے دیا

نئی دہلی :بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی ایک اور نفرت...

کوشش ہے بھارت اور پاکستان کو اتنا قریب لے آئیں وہ اکٹھے کھانا کھائیں،صدرٹرمپ

ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو...

جنگ بندی کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

اسلام آباد:جنگ بندی کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا...