Home sticky post 5 سعودی میڈیا فورم 2026 کا ریاض میں آغاز ہوگیا

سعودی میڈیا فورم 2026 کا ریاض میں آغاز ہوگیا

Share
Share

ریاض :سعودی میڈیا فورم 2026 پیر کو سعودی دارالحکومت ریاض میں شروع ہو گیا۔ فورم کے دوران "سعودی پائیداری: میڈیا سیاحت کا مستقبل کس طرح بیان کرتا ہے ‘‘ کے عنوان سے سیشن میں پائیدار میڈیا کی ذمہ داریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ "سعودی عرب میں پائیدار سیاحت: وژن سے عمل درآمد تک” کے عنوان سے مباحثے میں عمومی تعریفوں کو قابل عمل طریقوں میں ڈھالا جا ئے گا۔

"پردے کے پیچھے آپریشنل پائیداری: سیاحوں کے تجربے کے معاون عناصر کے طور پر ماحول، سیکورٹی، نقل و حمل، اور لاجسٹکس” کے تھیم کے تحت مقررین اس بات پر زور دیں گے کہ سیاحت کے معیار کا تعین نہ صرف مناظر سے ہوتا ہے بلکہ اس میں ماحول کی حفاظت کرنے والے نظاموں، ٹریفک اور دیگر وسائل کے انتظام اور تحفظ اور خدمات کی فراہمی کے تسلسل کا بھی کردار ہے۔ فورم کے دوران ایک سیشن پیغام رسانی کی سطح پر ’’پائیدار میڈیا: مبالغہ آرائی یا پروموشن کے بغیر اثر کی کہانی کیسے بیان کریں” کے موضوع پر ہو گا۔

سیشن میں ریڈ سی انٹرنیشنل میں ماحولیات اور پائیداری کے سربراہ انجینئر رعد الباسط شامل خاص طور پر شرکت کریں گے ۔فورم 2 سے 4 فروری تک ریاض میں منعقد ہو گا ۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...