Home نیوز پاکستان پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں،سعودی وزیر سرمایہ کار ی

پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں،سعودی وزیر سرمایہ کار ی

Share
Share

اسلام آباد: سعودی وزیر سرمایہ کار ی خالد بن عبدالعزیز الفالح کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون انتہائی اہم ہے۔ تجارتی حجم میں اضافہ بڑھتی اقتصادی شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر سرمایہ کار نے کہا کہ بزنس فورم کا انعقاد تاجر برادری کے درمیان رابطے کے حوالے سے اہم ہے، پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔

خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون انتہائی اہم ہے، تجارت بڑھانے کے لیے ہمیں جغرافیائی قربت کا فائدہ اٹھانا چاہیے اور علاقائی خوشحالی کے ہدف کے حصول کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے دوسرا گھر ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے اور مذہبی و روحانی تعلق قائم ہے۔ دونوں ممالک کے باہمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

خالد بن عبدالعزیز الفالح کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تجارت کے فروغ میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں، تجارتی حجم میں اضافہ بڑھتی اقتصادی شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سعودی وزیر سرکایہ کار نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے خطوں میں ترقی کے وسیع امکانات ہیں، سعودی عرب میں مقیم کمیونٹی کا وہاں کی ترقی میں اہم کردار ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج، ایوان مچھلی منڈی بن گیا

اسلام آباد:وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ژوب میں ہلاک

راولپنڈی :پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کو بلوچستان کے...

اگر9 مئی کے معاملے پر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے،عارف علوی

کراچی : سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ تبدیلی ہم...

قتل و غارت کرنے والے صرف بلوچستان ہی نہیں، پورے پاکستان کے دشمن ہیں،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قتل و غارت کرنے...