لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک چھ شہروں میں کھیلا جائے گا۔دو نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد پی ایس ایل الیون میں پہلی بار آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جن کے درمیان 44 میچز کھیلے جائیں گے۔
حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز پی ایس ایل میں شامل ہونے والی نئی فرنچائزز ہیں۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔فیصل آباد اور پشاور پہلی بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے۔ہر ٹیم لیگ مرحلے میں دس میچز کھیلے گی، پلے آف 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں 15 میچز،راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایک کوالیفائر سمیت 11 میچز ،فیصل آباد میں سات میچز اور ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں چار میچز شیڈول ہیں۔کراچی چھ میچز کی میزبانی کرے گا۔ایونٹ کے دونوں الیمنیٹرز اور فائنل لاہور میں منعقد ہوں گے۔