Home تازہ ترین شام میں سکول کھل گئے،معمولات زندگی بحال،نئی حکومت کے پرچم لہرانے لگے

شام میں سکول کھل گئے،معمولات زندگی بحال،نئی حکومت کے پرچم لہرانے لگے

Share
Share

دمشق:شام میں 8 دسمبر کو بشار الاسد کی 24 سالہ حکومت کے خاتمے کے بعد آج اتوار سے عبوری حکومت کی ہدایت پر تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں آہستہ آہستہ معمولات زندگی بحال ہو رہے ہیں۔ آج اسکول کے طلبا مسکراتے چہروں کے ساتھ درس گاہ کی جانب جاتے رواں دواں نظر آئے۔

تعلیمی اداروں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ آج پہلا روز تھا، والدین خوف زدہ ہیں لیکن اس کے باوجود بچوں کی قابل تعریف تعداد اسکول آئی تھی۔

اساتذہ کی بڑی تعداد حاضر تھی۔ دن بھر درس و تدریس کا عمل معمول کے مطابق جاری رہا اور کہیں سے کوئی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔

اسکولوں سے بشار الاسد کی تصاویر اور پرچم ہٹا دیئے گئے۔ عمارتوں پر نئی حکومت کا پرچم لہرا دیا گیا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کی 8 تاریخ کو شام میں باغی گرہوں نے دارالحکومت دمشق کو فتح کرکے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

بشار الاسد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ روس فرار ہوگئے جب کہ ان قریبی رشتے داروں، اتحادیوں، وزرا اور اقلیتوں کی بڑی تعداد لبنان پہنچ گئی۔

شام میں محمد البشیر کی سربراہی میں عبوری حکومت قائم کردی گئی جو ملک میں منصفانہ اور آزادانہ الیکشن کرائے گی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...