Home Uncategorized سائنسدانوں کی جانب سے انسانوں کی طرح محسوس ہونے والی جلد کی تیاری

سائنسدانوں کی جانب سے انسانوں کی طرح محسوس ہونے والی جلد کی تیاری

Share
Share

ٹیکساس: سائنس دانوں نے پہلی لچکدار برقی جِلد تیار کی ہے جس کو روبوٹس پر چڑھاکر انسانی جِلد کی طرح محسوس کیا جاسکے گا۔یہ نئی جِلد چاہے جتنا بھی کِھنچ جائے، دباوٴ کے نتیجے میں اس میں کوئی تبدیلی پیش نہیں آتی اور یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

امریکا کی یونیورسٹی آف ٹیکساس کے محققین کی جانب سے بنائی جانے والی یہ نئی لچکدار ای-جِلد ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کو لاحق بڑا مسئلہ حل کرتی ہے۔ موجودہ ای-جِلد ٹیکنالوجی میں استعمال کیے جانے والے مواد میں لچک تو ہے لیکن اس کو انسانی جِلد کی طرح محسوس نہیں کیا جا سکتا۔ البتہ، جِلد کے اس نئے ورژن نے یہ کمی پوری کردی ہے۔

کوکریل اسکول آف انجینئرنگ سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی سربراہ پروفیسر نینشو لو کا کہنا تھا کہ انسانی اعضاء کی حرکات کوآسان بنانے کے لیے جِلد کو جتنا لچکدار ہونا چاہیئے اتنی یہ برقی جلد بھی ہے۔ یہ نئی جِلد چاہے جتنا بھی کِھنچ جائے، دباوٴ کے نتیجے میں اس میں کوئی تبدیلی پیش نہیں آتی اور یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

نینشو لو اس برقی جِلد کو روبوٹ کے ہاتھوں کے لیے ایک اہم جزو سمجھتی ہیں جس میں صلاحیت ہے کہ یہ ان ہاتھوں کو انسانی ہاتھ کے برابر ہی نرمی اور حساسیت دے سکے۔ اس کا اطلاق طب کے شعبے میں ہو سکتا ہے جہاں روبوٹ مریض کی نبض دیکھ سکتے ہیں، زخم صاف کرسکتے ہیں یا جسم پر مساج کر سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...