Home Uncategorized سائنس دانوں نے پروسٹیٹ کینسر کے خلاف ایک اہم کامیابی حاصل کرلی

سائنس دانوں نے پروسٹیٹ کینسر کے خلاف ایک اہم کامیابی حاصل کرلی

Share
Share

لندن: سائنس دانوں نے پروسٹیٹ کینسر کے خلاف ایک اہم کامیابی حاصل کرلی۔ ڈاکٹروں نے خاص پروٹین کی نشان دہی کی ہے جس کے متعلق ان کو امید ہے کہ اس کو کینسر کے علاج کے لیے ہدف بنایا جا سکتا ہے۔

محققین کی ٹیم کو مطالعے میں معلوم ہوا کہ اگلے مرحلے کے پروسٹیٹ کینسر کے جن مریضوں میں بی سی ایل 2 نامی پروٹین کی زیادہ مقدار ہوتی ہے ان میں یہ پروٹین نہ رکھنے والوں کے مقابلے میں واضح بدتر اثرات ہوتے ہیں۔

لندن کے انسٹیٹیو آف کینسر ریسرچ کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے نتائج کا استعمال کرتے ہوئے ان مریضوں کے لیے علاج کو بہتر کیا جا سکتا ہے جن پر ہارمون تھراپی مزید اثر انداز نہیں ہوتی۔

مخصوص علاج ترتیب دینے کے لیے مریضوں میں بی سی ایل 2 کی اسکریننگ کی جا سکتی ہے جبکہ معالجین علاج کے لیے کسی نئی دوا پر بھی کام کر سکتے ہیں۔

ہارمون تھراپی اینزالوٹامائڈ کے ساتھ پروسٹیٹ کینسر کے کلینیکل ٹرائل میں بی سی ایل 2 انہیبیٹر وینیٹوکلیکس )جو لیوکیمیا کی اقسام کے لئے منظور شدہ دوا ہے (کی جانچ شروع کی جا چکی ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...