Home Uncategorized سائنس دانوں نے آکسیجن پیدا کرنے والا پینٹ بنالیا

سائنس دانوں نے آکسیجن پیدا کرنے والا پینٹ بنالیا

Share
Share

سرے: سائنس دانوں نے زندہ سیانو بیکٹیریا کا حامل ایک ایسا پینٹ بنایا ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کشید کرنے کے ساتھ آکسیجن پیدا کرسکتا ہے۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف سرے کے محققین نے پانی پر مبنی آکسیجن بنانے والا اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرنے والا ایک پینٹ بنایا ہے جس میں سیانو بیکٹیریا کی ایک قسم شامل کی گئی ہے۔ سائنس دانوں نے اس پینٹ کو ’گرین لِونگ پینٹ‘ کا نام دیا ہے۔

پینٹ میں شامل کیے گئے اس بیکٹیریا کی سخت ماحول کو برداشت کرنے کی صلاحیت اس نئے پینٹ کو خلا سمیت متعدد جگہوں پر استعمال کیے جانے کے قابل بناتی ہے۔
گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں اضافہ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے موسمیاتی بحران نے سائنس دانوں اس نئی اختراع کے متعلق سوچنے پر مجبور کیا جبکہ سبز، نیلی، الگئی یعنی سیانو بیکٹیریا کو اس کی ضیائی تالیفی خصوصیات کی وجہ سے نئے سبز مٹیریل کے لیے ایک جزو کے طور پر تجویز کیا جا رہا ہے۔

سیانو بیکٹیریا ضیائی تالیف کے عمل کی مدد سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو آرگینک مرکبات میں بدلتے ہیں اور ناموافق ماحول میں انتہائی مؤثر انداز میں یہ کام کر سکتے ہیں۔ مزید برآں ان کی نمو تیزی سے ہوتی ہے اور ان کو جینیاتی طور پر بدلا بھی جاسکتا ہے۔

تحقیق کی مصنفہ سوزی ہِنگلے ولسن کے مطابق ماحول میں گرین ہاؤس گیسز بالخصوص کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں اضافے اور بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت کے سبب ہونے والی پانی کی قلت کے پیشِ نظر ہمیں ماحول دوست اور پائیدار مٹیریل چاہیئں۔

ان کا کہنا تھا کہ تکنیکی اعتبار سے مضبوط اور استعمال کے لیے تیار ’زندہ پینٹ‘ پانی کی کھپت کم کرتے ہوئے درپیش ان مشکلات سے نمٹنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...