Home Uncategorized سائنس دانوں نے اسپائیڈر مین کا جال پھینکنے والا گیجٹ تیار کر لیا

سائنس دانوں نے اسپائیڈر مین کا جال پھینکنے والا گیجٹ تیار کر لیا

Share
Share

میسا چیوسیٹس: سائنس دانوں نے اسپائیڈر مین کا جال پھینکنے والا گیجٹ تیار کر لیا۔ سائنس دانوں نے اس گیجٹ کے لیے ایک ایسا مائع بھی تیار کیا ہے جو گیجٹ سے پھینکے جانے پر ایک مضبوط چپکنے والا فائر بن جاتا ہے۔

محققین کافی عرصے سے ایسے مضبوط فائبر بنانے کی کوشش کر رہے تھے جس کو بطور جالا (مکڑیوں یا دیگر کیڑوں کے خارج کردہ ریشم) استعمال کیا جا سکے۔

امریکا کی ٹفٹ یونیورسٹی کے محققین کے مطابق ایسے فائبر کو مکڑی کے تار کی سختی، لچک اور چپکنے کی خصوصیت کے ساتھ بنانا اب تک ایک چیلنج رہا ہے۔

جرنل ایڈوانسڈ فنکشنل مٹیریلز میں بتائی گئی اس حادثاتی کامیابی کے مطابق درست ایڈیٹیوز سے مضبوط کیے گئے فائبروئن نامی پتنگے کے ریشم کو باریک سوئی سے خارج کرانے سے ایک مضبوط اور چپکنے والا فائبر بنا سکتا ہے۔

تحقیق کے شریک مصنف مارکو لو پریسٹی کا کہنا تھا کہ وہ فائبروئن سلک استعمال کرتے ہوئے انتہائی مضبوط ایڈہیسِو بنانے کے پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے اور جب وہ اپنے گلاس کو ایسیٹون سے صارف کرنے لگے تو انہوں نے گلاس کے پیندے پر جالے جیسا مواد بنتے دیکھا۔

ابتدائی طور پر مکڑی کے تار کی نقل بنانے کی کوشش کرتے ہوئے، محققین نے دیکھا کہ فائبروئن سلوشن ایتھنول یا ایسٹون جیسے کیمیکلز کی موجودگی میں کئی گھنٹوں تک ایک نیم ٹھوس جیل کی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ڈوپامین کا مرکب ریشم کے پروٹین کو مائع سے ٹھوس میں منتقل کرنے میں تیزی لاتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...