Home Uncategorized سائنسدانوں کی جانب سے سطح سے پانی کے قطرے ہٹانے کا بے مثال نظام متعارف

سائنسدانوں کی جانب سے سطح سے پانی کے قطرے ہٹانے کا بے مثال نظام متعارف

Share
Share

ہیلسنکی:سائنسدانوں نے سطح سے پانی کے قطرے ہٹانے کا بے مثال نظام متعارف کروا دیا جو کسی بھی شے اور پانی کے درمیان چکنائی پیدا کر کے پانی کو ٹکنے نہیں دے گا۔

یہ تجربہ فن لینڈ کی آلٹو یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے محققین کی ایک ٹیم نے کیا ہے، محققین نے مائع نما بیرونی پرت کے ساتھ ٹھوس سلیکون کی سطحیں بنائیں جو سطحوں سے پانی کے قطرے پھسلا کر صاف کرتی ہیں، بیرونی پرت سطح پر موجود پانی کے قطروں کے درمیان چکنائی کا کام کرتی ہے اور انہیں ٹکنے نہیں دیتی۔

یہ ایک ایسی دریافت ہے جو ٹھوس سطحوں اور پانی کے درمیان رگڑ (فرکشن) اور پھسلن کے مطالعے کیلئے نئے باب کھولتی ہے۔

تحقیق کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ سالماتی مختلف العناصر سطحوں کو بنانے کیلئے کوئی پہلی بار نینو میٹر حد تک گیا ہے۔

یہ دریافت بے حد فائدہ مند ثابت ہوگی، پکوان، آمد و رفت، چشمے اور سینکڑوں ٹیکنالوجیز ایسی ہیں جو سطح پر پانی لگنے سے متاثر ہوتی ہیں اور مستقبل میں ان سطحوں کے استعمال سے گھریلوں اور صنعتی ٹیکنالوجیز (جیسے کہ پلمبنگ، شپنگ اور آٹو انڈسٹری) کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...