Home Uncategorized ایلون مسک ایکس سے یوٹیوب اور لنکڈ ان کا مقابلہ کرنے کے خواہاں

ایلون مسک ایکس سے یوٹیوب اور لنکڈ ان کا مقابلہ کرنے کے خواہاں

Share
Share

واشنگٹن: ایلون مسک میٹا کی ایپ تھریڈز کی بجائے یوٹیوب اور لنکڈ ان کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا حریف تصور کرتے ہیں۔اس لئےوہ ایکس سے یوٹیوب اور لنکڈ ان کا مقابلہ کرنے کے خواہشمندہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے کمپنی کے ایک اجلاس میں اشارہ دیا کہ لنکڈ ان اور یوٹیوب مستقبل میں ایکس کے حریف ہوں گے، یہ اجلاس ایکس (ٹوئٹر) کے ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے ایک سال مکمل ہونے پر ہوا تھا۔

اکتوبر 2022 میں ایکس کو خریدنے کے بعد سے ایلون مسک کی جانب سے اسے سپر ایپ میں تبدیل کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔

وہ ایکس کو ایسے پلیٹ فارم میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، جہاں صارفین صرف پوسٹس یا فالو کرنے کے ساتھ ساتھ پیمنٹس کرنے، ملازمتوں کے حصول، ویڈیوز دیکھنے اور ایسے ہی متعدد کام کر سکیں۔

ایکس میں ویڈیوز اور ملازمتوں کے فیچرز پر کافی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے اور ایلون مسک اسی لیے لنکڈ ان اور یوٹیوب کو مستقبل میں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے حریف تصور کرتے ہیں۔

یوٹیوب کے مقابلے میں ایکس کے صارفین کی تعداد بہت کم ہے مگر ایلون مسک کی جانب سے مختصر اور طویل ویڈیوز کے فیچرز بہتر بنانے پر کام کیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...