Home Uncategorized سائنسدانوں کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انسانی بچہ بنانے سے متعلق اہم پیشرفت

سائنسدانوں کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انسانی بچہ بنانے سے متعلق اہم پیشرفت

Share
Share

نیویارک: کیا آپ نے کبھی ایسا کچھ سنا ہے کہ بنا ماں باپ کے کوئی بچہ پیدا ہوا ہو؟ کیونکہ ایسا پہلے ممکن نہیں تھا لیکن اب سائنس اس نہج پر پہنچ گئی ہے بغیر کسی عورت یا مرد کے بچہ بنایا جاسکتا ہے۔

سائنسی جریدے ”نیچر“ کے مطابق سائنسدانوں نے رحمِ مادر کے باہر ہی لیبارٹری میں سٹیم سیلز سے انسانی ایمبریو (جنین) کے ”مکمل“ ماڈل تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

جنین ایک کثیر خلوی حیاتیات کی نشوونما کا ابتدائی مرحلہ ہے، محققین کے اس کارنامے نے بے اولادی، فارماسیوٹیکل ٹیسٹنگ اور ٹرانسپلانٹس میں ترقی کی راہ ہموار کی ہے۔

لیبارٹری میں سٹیم سیلز کو ملا کر ٹشو کی چھوٹی گیندیں بنائی گئیں جنہوں نے خود کو ایسے ڈھانچے میں ترتیب دیا جو ایک سے دو ہفتے پرانے انسانی جنین میں پائی جانے والی تمام معلوم خصوصیات کی تھری ڈی تنظیم کی نقل کرتا ہے۔

اسرائیل کے ویزمین انسٹی ٹیوٹ میں تحقیق کی قیادت کرنے والے پروفیسر جیکب ہانا نے کہا کہ ’یہ پہلا ایمبریو ماڈل ہے جس میں ساختی کمپارٹمنٹ آرگنائزیشن اور 14 ویں دن کے انسانی جنین سے شکلی مماثلت ہے۔

دو ہفتوں میں ہی خلیوں کی یہ گیندیں تقریباً نصف ملی میٹر چوڑی ہوگئی تھیں۔

محققین کو امید ہے کہ وہ جلد ہی انسانی ترقی کے ابتدائی مراحل اور اسقاط حمل کی نامعلوم وجوہات جان سکنے کے قابل ہوں گے۔

ہانا نے کہا کہ بیمار مریضوں کی جلد کے خلیوں سے ماڈل ایمبریو کی تخلیق کی جا سکتی ہے، وہ کہتے ہیں کہ ماڈل ایمبریو کو ایک ماہ یا اس سے زیادہ عرصے تک بڑھائیں اور وہ ایسے اعضاء تیار کرنا شروع کر دیں گے جنہیں مریضوں میں ٹرانسپلانٹ کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس تجربہ کا ایک اور مقصد جو سائنس دانوں کے ذہن میں ہے وہ یہ کہ جو حقیقی انسانی جنین پر دوائیوں کے ممکنہ اثرات کا اندازہ لگایا جائے، چونکہ حاملہ خواتین کو اکثر کلینیکل ٹرائلز سے خارج کر دیا جاتا ہے، اس لئے ڈاکٹر حاملہ خواتین اور بچوں پر کچھ عام علاج کے ضمنی اثرات سے ناواقف ہیں۔

تاہم، ہانا کا کہنا ہے اسے حمل کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، اس کے باوجود سائنسدانوں نے حمل کے ٹیسٹ کا استعمال کیا تاکہ یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ ماڈل ایمبریوز کتنی اچھی طرح سے بڑھ رہے ہیں۔

جب ڈش سے سیال کو ٹیسٹ سٹرپ پر ڈالا گیا تو اس کا مثبت نتیجہ نکلا۔

ڈاکٹر پیٹر رگ گن جو کیمبرج کے قریب بابر ہام انسٹی ٹیوٹ میں جنین کی نشوونما کا مطالعہ کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ کام ”متاثر کن“ اور ”اہم“ تھا، لیکن انہوں نے نوٹ کیا کہ ابتدائی انسانی جنین کی تمام خصوصیات کو مکمل طور پر نقل نہیں کیا گیا تھا، مثال کے طور پر نال کی جگہ تو موجود تھی لیکن مناسب طریقے سے منظم نہیں تھی۔

رگ گن نے کہا کہ ’ اگر رحم میں منتقل کر دیا جائے تو بھی یہ ایمبریو ماڈل تیار نہیں ہو سکے گا، کیونکہ یہ رحم کے استر سے منسلک ہونے کیلئے درکار مرحلے سے نہیں گزرا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...