Home sticky post 4 سائنسدان خلاء میں ’پرندوں کی چہچہاہٹ‘ سن کر حیران رہ گئے

سائنسدان خلاء میں ’پرندوں کی چہچہاہٹ‘ سن کر حیران رہ گئے

Share
Share

سائنسدانوں نے خلاء سے پرندوں کی چہچہاہٹ جیسی آواز پیدا کرنے والی کائناتی لہریں دریافت کر لیں۔

سائنسدانوں کے مطابق ان کائناتی لہروں کو ’کورس ویوز (chorus waves)‘ کہا جاتا ہے جو پلازما کے پھٹنے سے پیدا ہوتی ہیں۔

یہ لہریں انسان کی سماعت سے مطابقت رکھنے والی فریکوئنسی پر پھیلتی ہیں اور جب ان لہروں کو آڈیو سگنلز میں تبدیل کیا گیا تو ان کی آواز پرندوں کی چہچہاہٹ جیسی معلوم ہوئی۔

سائنسدان اس سے پہلے بھی خلاء میں ایسی آوازوں دریافت کر چکے ہیں لیکن اب انہوں نے خلاء میں زمین سے 62 ہزار میل (ایک لاکھ کلومیٹر) دور سے چہچہاتی آوازیں آتی محسوس کی ہیں۔

خیال رہے کہ خلاء میں زمین سے اتنی دور پہلے کبھی ایسی آوازوں کی موجودگی کا مشاہدہ نہیں ہوا تھا۔

یونیورسٹی آف آئیووا کی ماہر خلائی فزکس ایلیسن جینز کا کہنا ہے اس دریافت سے بہت سے نئے سوالات جنم لیتے ہیں کہ آخر زمین سے اتنی دور خلاء میں ایسے کون سے عوامل موجود ہیں جن کی موجودگی کی وجہ سے اس طرح کی آوازیں وہاں سے سنائی دیں۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ان لہروں کا زمین کے مقناطیسی میدان کے اثرات سے تعلق ہوسکتا ہے لیکن وہ ان لہروں کو ابھی تک مکمل طور پر سمجھ نہیں سکے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...