Home نیوز پاکستان ایس سی او اجلاس،لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کا 14 سے 16 اکتوبر تک تعطیل کا اعلان

ایس سی او اجلاس،لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کا 14 سے 16 اکتوبر تک تعطیل کا اعلان

Share
Share

راولپنڈی :شنگھائی تعاون تنظیم کے اسلام آباد میں 2 روزہ سربراہی اجلاس کے باعث لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 14 سے 16 اکتوبر تک تعطیل کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے ڈپٹی رجسٹرار محمد عرفان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں سول اور سیشن کورٹس 3 روز بند رہیں گی۔

اس نوٹیفکیشن کی کاپی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔علاوہ ازیں اسی سلسلے میں اسلام آباد میں پی آئی اے کے دفاتر 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرکلر کے مطابق پی آئی اے کے اسلام آباد میں دفاتر 14سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ آج سے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں عام لوگوں کا داخلہ بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے، حافظ نعیم الرحمان سے منصورہ میں ملاقات

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے نامور مذہبی اسکالر ڈاکٹر...

جوڈیشل کمیشن کے ممبر اختر حسین عہدے سے مستعفی

اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی تقرری کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن میں...

توہین عدالت کیس کے فیصلے کے خلاف وفاق کی سپریم کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل

اسلام آباد: ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کے فیصلے کے خلاف وفاق...

ڈیڑھ ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز

اسلام آباد:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالر کی...