Home نیوز پاکستان منکی پاکس ،بین الاقوامی پروازوں سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ جاری

منکی پاکس ،بین الاقوامی پروازوں سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ جاری

Share
Share

کراچی: منکی پاکس کے پیش نظر بین الاقوامی پروازوں سے پاکستان آنے والےتمام مسافروں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔

ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق منکی پاکس کےتناظرمیں کراچی سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پرمروجہ انتظامات کے بعد اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔

ایئرپورٹ مینیجر،ڈی جی ہیلتھ سندھ اورڈائریکٹرایئرپورٹ ہیلتھ سروسزنے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا، متعلقہ اعلی حکام نےکراچی ایئرپورٹ کےانتظامات پراطمینان کا اظہارکیا۔

ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ این سی او سی کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے، اور مشتبہ مسافروں کے لیے بارڈرہیلتھ سروسز کا آئیسولیشن روم قائم کیا گیا ہے۔

آئیسولیشن روم میں مشتبہ مسافروں کی ٹریول ہسٹری اورعلامات کا جائزہ لیا جاتا ہے اور علامات کی صورت میں سیمپل پی سی آرٹیسٹ کے لیےبھجوایا جاتا ہے۔

Share
Related Articles

پاک بحریہ کی نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لئے تیاری مکمل

اسلام آباد:پاک بحریہ نے نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی...

بہاولپور کے شیر باغ میں بنگالی ٹائیگر ہلاک ہو گیا

بہاولپور: بہاولپور کے تاریخی شیر باغ میں 7 سالہ بنگالی ٹائیگر ہلاک...

کوہاٹ میں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے 2خواتین جاں بحق

پشاور:کوہاٹ کے علاقے محمد زئی میں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے...

لڑائی جھگڑا کیس ، پی ٹی آئی رہنما ء شیر افضل مروت بری

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سپریم کورٹ میں لڑائی...