Home نیوز پاکستان آن لائن درخواست جمع کرانے اور معلوماتی نظام کے لیے پی ٹی اے کا بڑا اعلان

آن لائن درخواست جمع کرانے اور معلوماتی نظام کے لیے پی ٹی اے کا بڑا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنی آن لائن درخواست جمع کرانے اور معلوماتی نظام کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے، جو اب پی ٹی اے کی ویب سائٹ پربھی دستیاب ہے۔

14 اگست 2024 کو باضابطہ طور پراس نظام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس جدید ترین نظام کا مقصد ٹیلی کام کمپنیوں اور درخواست دہندگان کے لیے لائسنسنگ کے عمل کو آسان بنانا ہے، جو پاکستان میں کاروبار ی عمل میں سہولت کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔

یہ پلیٹ فارم ایک جامع سلوشن ہے جس کے ذریعے درخواست دہندگان اپنی درخواستیں جمع کرانے کا عمل با آسانی اور مؤثر طریقے سے مکمل کرسکیں گے۔

یہ اقدام ٹیلی کام کے شعبے کو جدید اور مؤثر خدمات کی فراہمی کے ضمن میں پی ٹی اے کے عزم کا عکاس ہے۔

اس پلیٹ فارم کی اہم خصوصیات میں نادرا کے تعاون سے شناختی کارڈ کی خود کار طریقے سے تصدیق، ایس ای سی پی کے ساتھ کمپنی رجسٹریشن کے دوران رئیل ٹائم کے دوران تصدیق، نیشنل بینک آف پاکستان کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے آن لائن ادائیگیوں کی بذریعہ اپلیکیشن تکمیل شامل ہے۔

درخواست دہندگان آن لائن طریقے سے اپنا یہ عمل مکمل کر سکتے ہیں، جس میں نادرا کے ای سہولت سینٹرز پر بائیومیٹرک تصدیق اور خودکار فیس کی ادائیگی کی تصدیق جیسے محفوظ اقدامات شامل ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، نادرا، ایس ای سی پی، اور این بی پی کے مابین تعاون کے نتیجے میں یہ حکمت عملی ٹیلی کام سروسز کے لائسنسنگ کے عمل کو ملک بھر میں تیزی اور آسانی سے انجام دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

یہ اہم نظام انٹیگریشن کے ذریعے پی ٹی اے کے لئے ایک مضبوط اور مؤثر ٹیلی کام انفراسٹرکچر کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے جو پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی توسیع کے لئے اہم ثابت ہوں گے۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...