Home کھیل دوسر ا ون ڈے ،افغانستان کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

دوسر ا ون ڈے ،افغانستان کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

Share
Share

ہمبنٹوٹا:پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں افغان ٹیم کے اوپنرز نے ٹیم کو محتاط آغاز فراہم کیا ہے۔افغانستان نے پاکستان کے خلاف بغیر کسی وکٹ گنوائے 15 اوورز میں 68 رنز بنالیے۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ میں افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف اچھی کارکرگی دیکھانا چاہتے ہیں، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پہلے ون ڈے میں ریٹائر ہرٹ ہونے والے رحمت شاہ اور عظمت اللہ عمرزئی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں انکی جگہ ریاض حسن اور شاہد کمال کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیریز اپنے نام کریں۔

دونوں ٹیمیں ایشیاکپ اور ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹس کی تیاریوں کے سلسلے میں سیریز کھیل رہی ہیں، تینوں میچز کی میزبانی افغان بورڈ سری لنکا میں کررہا ہے۔

اس سے قبل پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں 5 ون ڈے انٹرنیشنلز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس میں قومی ٹیم کامیاب رہی۔

دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی ٹیم میں کپتان بابراعظم، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، افتخار احمد، ا?غا سلمان، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ ا?فریدی، نسیم شاہ اور حارث روٴف شامل ہیں۔

افغانستان کی ٹیم میں کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران، ریاض حسن، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی، شاہد کمال، عبدالرحمان اور اکرام علی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغان ٹیم کو 142 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کیا تھا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...