Home sticky post 4 پاک یواے ای دوطرفہ سیاسی مشاورت کادوسرادور،دونوں فریقین کا باہمی تعاون کو مختلف شعبوں میں مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

پاک یواے ای دوطرفہ سیاسی مشاورت کادوسرادور،دونوں فریقین کا باہمی تعاون کو مختلف شعبوں میں مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

Share
Share

ابو ظہبی: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے دوسرے دور کے دوران دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور باہمی تعاون کو مختلف شعبوں میں مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت (BPC) کا دوسرا دور آج ابو ظہبی میں منعقد ہوا۔پاکستانی وفد کی قیادت وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے مشرق وسطیٰ، شہریار اکبر خان نے کی جبکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ڈپٹی اسسٹنٹ وزیر برائے سیاسی امور محترمہ ریم کتائت نے وفد کی سربراہی کی۔
مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور باہمی تعاون کو مختلف شعبوں میں مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فریقین نے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور کثیرالملکی فورمز پر تعاون اور مکالمے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ایڈیشنل سیکریٹری نے پاکستان اور یو اے ای کے مابین قریبی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جو باہمی اقدار، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔ دونوں جانب سے باہمی تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا گیا اور جوائنٹ منسٹریل کمیشن (JMC) سمیت ادارہ جاتی روابط کے تحت ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مشاورت کے اختتام پر دونوں فریقین نے اعلیٰ سطحی روابط اور ادارہ جاتی روابط کے تسلسل کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا اور آئندہ دور کی مشاورت اسلام آباد میں باہمی رضامندی سے طے شدہ تاریخ پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...