Home sticky post 6 دوسرا ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کو پاکستان کیخلاف 242 رنز کی برتری حاصل

دوسرا ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کو پاکستان کیخلاف 242 رنز کی برتری حاصل

Share
Share

ملتان:پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف 8 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنالیے جبکہ انہیں 242 رنز کی برتری حاصل ہے۔

دوسرا روز
ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنالیے ہیں، کپتان کریگ براتھ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

دیگر کھلاڑیوں میں میکل لیوس 7، عامر جینگو 30، کیویم ہوج 15، ایلک اتھاناز 6، جسٹن گریوز 10، کیون سنکلیئر 28، ٹیون املاچ 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 4، ساجد خان نے 2 جبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلا روز

ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیمیں اپنی پہلی اننگز مکمل کرچکی تھیں، پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں انتہائی مایوس کن کھیل پیش کیا۔ کپتان شان مسعود 15، کامران غلام 16، محمد ہریرہ 9 اور بابراعظم محض ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے، پانچویں وکٹ پر سعود شکیل اور محمد رضوان نے 68 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ سعود 32 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، محمد رضوان بھی 49 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

نعمان علی صفر، سلمان آغا 9، ابرار احمد 2 اور کاشف علی بھی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن نے 4، گڈاکیش موتی نے 3 اور کیمار روچ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 163 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستانی اسپنرز نے محض ایک گھنٹے میں ویسٹ انڈیز کے 7 ابتدائی بلےبازوں کو پویلین روانہ کیا۔

کپتان کریگ براتھ 9، میکل لیوس 4، جسٹن گریوز ایک، عامر جینگو، ایلک اتھاناز، ٹیون املاچ اور کیون سنکلیئر صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔

مڈل آرڈر بیٹر کیویم ہوج 21 اور کیمار روچ 25 رنز کے مہمان ثابت ہوئے تاہم گڈاکیش موتی نے 55 اور جومل واریکن 36 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے ہیٹرک مکمل کرتے ہوئے 6، ساجد خان نے 2 جبکہ ابرابر احمد اور ڈیبیو کرنیوالے کاشف علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ویسٹ انڈین کپتان کریگ براتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Share
Related Articles

آنے والے دنوں میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، محسن نقوی

ہیوسٹن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آنے والے...

سپریم کورٹ نے رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کیخلاف توہین عدالت کیس...

ملتان میں گیس سے بھرے ٹینکر کو آگ لگ گئی، 5 افراد جاں بحق ،جبکہ 25 شدید زخمی

ملتان: ملتان میں گیس سے بھرے ٹینکر کو آگ لگنے سے 5...

بھارتی یوم جمہوریہ کیخلاف کشمیریوں کا یوم سیاہ، آل پارٹیز حریت کانفرنس کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد:بھارتی یوم جمہوریہ کے خلاف کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں،...