Home نیوز پاکستان سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ ،ایک جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ ،ایک جوان شہید

Share
Share

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کےعمومی علاقے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔دوران آپریشن فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کا جوان شہید یوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا تاہم آپریشن کے دوران 21سالہ سپاہی شکیل شفقت نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔

آئی ایس پی آرکا کہناہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں کارروائی، 30 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خفیہ اطلاع پرآپریشن...

پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ کل سے سجے گا

لاہور:شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز...

حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف سے محروم کردیا

اسلام آباد:حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مکمل ریلیف...

یوٹیلیٹی اسٹورز یونین کا 17 فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد:ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کے خلاف یوٹیلیٹی اسٹورز یونین نے...