Home تازہ ترین سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں،9بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں،9بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک

Share
Share

راولپنڈی:24اور 25 مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 9 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا ۔بھارتی سرپرستی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خوارج کو جہنم واصل کیا۔اسی طرح ٹانک میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں مزید 2 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ تیسری جھڑپ خیبر ضلع کے علاقے باغ میں ہوئی ۔جہاں سیکیورٹی فورسز نے 3 مزید خوارج کو ہلاک کیا۔

ہلاک شدہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔جو علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ علاقے میں خوارج کے مکمل خاتمے کے لیے سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کا مکمل صفایا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...