Home sticky post 3 سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے علاقے ضلع کچھی میں کارروائی ،2بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردہلاک

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے علاقے ضلع کچھی میں کارروائی ،2بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردہلاک

Share
Share

راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع کچھی کے عمومی علاقے کولپور میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کے دوران 2بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردمارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 06 جون کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے عمومی علاقے کولپور میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔ اطلاعات کے مطابق اس علاقے میں بھارت کے آلہ کار دہشت گرد گروہ فتنہ الہندستان کے دہشت گرد موجود تھے۔
آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایااس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ یہ دہشت گرد علاقے میں بھارتی سرپرستی میں ہونے والی متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں جبکہ علاقے میں ممکنہ طور پر چھپے دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں جاری دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اورقوم کے اس غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ دہشت گردی کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...