Home sticky post 2 پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجینس کی بنیاد پر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی میں دہشت گردوں کا مقامی کمانڈر فاروق عرف سورو، عدیل اور وسیم ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا اور ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آرنے بتایا کہ علاقے میں مزید کسی دہشت گردی کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کارروائی جاری ہے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر وفاقی ایپکس کمیٹی کی جانب کی منظور کردہ عزم استحکام وژن کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملک سے بیرونی اسپانسرڈ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور انداز میں مہم جاری رہے گی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...