Home sticky post 4 سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں 2 کارروائیاں، 9 خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں 2 کارروائیاں، 9 خوارج جہنم واصل

Share
Share

راولپنڈی:صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں 9 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 14-15 مارچ کو صوبہ خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ واقعات میں نو خوارج مارے گئے، خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے یہ اپریشن ضلع مہمند میں کیا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام کو مؤثر طریقے سے نشاںہ بنایا جس کے نتیجے میں 7 خوارج کو جہنم میں بھیج دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 جوان حوالدار محمد زاہد (عمر: 37 سال، ضلع ملاکنڈ کے رہائشی) اور سپاہی آفتاب علی شاہ (عمر: 26 سال، ضلع چترال کے رہائشی) نے بہادری سےلڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایک اور واقعے میں جو جنرل ایریا مدی، ڈیرہ اسماعیل خان ضلع میں ہوا، سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، نتیجتاً 2 خوارج ہ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے خوارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن کی جا رہی ہیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...