Home نیوز پاکستان سیکورٹی فورسز کا ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ، 9 خوارجی جہنم واصل

سیکورٹی فورسز کا ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ، 9 خوارجی جہنم واصل

Share
Share

راولپنڈی :سیکورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 9 خوارجی ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 23 اور 24 اکتوبر کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک خوارجیوں میں 2 خود کش بمبار اور ایک اہم خوارجی رہنما سعید المعروف قریشی استاد شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔ یہ خوارج متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے جن کا نشانہ سیکورٹی فورسز اور معصوم شہر بنتے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ علاقے میں موجود دیگرخوارج کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

جوڈیشل کمیشن کے ممبر اختر حسین عہدے سے مستعفی

اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی تقرری کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن میں...

توہین عدالت کیس کے فیصلے کے خلاف وفاق کی سپریم کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل

اسلام آباد: ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کے فیصلے کے خلاف وفاق...

ڈیڑھ ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز

اسلام آباد:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالر کی...

رمضان المبارک کے دوران تعلیمی اداروں کے نئے اوقات مقرر

اسلام آباد:رمضان المبارک کے دوران پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کے نئے...